• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،سیکرٹری ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو اور فاطمہ ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی، ایم ایس راؤ امجد علی خان ، ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر ظفر عباس، ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے،بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،مریضوں کو ملنے والی سہولیات چیک کیں جبکہ ایم ایس راؤ امجد نے ہسپتال کی بریفنگ دی،سیکرٹری ہیلتھ نے فاطمہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا،مریضوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی ہدایت دیں۔
ملتان سے مزید