• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، طالبان قبضے کے بعد سے 488 افغان شہری پناہ لے چکے

ٹوکیو (عرفان صدیقی)افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ابتک 488افغان شہری جاپان میں پناہ حاصل کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وہاں سے نکل کر جاپان میں پناہ حاصل کرنے والے افغان باشندوں نے جاپان میں زندگی بسر کرنے سے متعلق مشورے حاصل کیے ہیں۔جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 10 دسمبر تک 488 افغان باشندوں کو انخلاء کروا کر جاپان لایا گیا تھا۔ ان میں کابل میں جاپانی سفارتخانے جیسے جاپانی اداروں میں کام کرنے والے کارکن اور اُن کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔ایکشنز فار افغانستان نامی ایک تنظیم نے افغان پناہ گزینوں کیلئے ٹوکیو میں ہفتے کے روز ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا، جس میں وکلاء بھی موجود تھے۔بعض شُرکاء نے پوچھا کہ کام اور سماجی بہبود کیلئے رہائشی کے طور پر حیثیت کس طرح حاصل کی جائے۔ دیگر نے پوچھا کہ ملازمتوں کیلئے جاپانی زبان کے اسباق کس طرح لیے جائیں۔بعض افغان شُرکاء نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ آیا افغانستان میں رہ جانے والے اُن کے رشتے دار طالبان حکومت کے تحت خطرے میں تو نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید