• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کورنگی میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کی اسپیشل ہوم سیکریٹری سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر شیر زمان کی قیادت میں اسپیشل ہوم سیکریٹری سندھ ناصر عباس سومرو سےملاقات کی اور ا نہیں ضلع کورنگی میں پیش آنے والے شادی ہالوں کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں کورنگی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے واقعات اور انکروچمنٹ کے معاملات شامل تھے۔ اسپیشل ہوم سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام معاملات پر فوری توجہ اور انہیں جلد حل کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید