کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں معصوم بچی سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد 2نمبر میں گن صاف کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ 21 سالہ احمد نور ولد امیر گل گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 ڈی سیون اے کٹ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگنے سے 32 سالہ سلمان ولد رشید زخمی ہو گیا ،قائد آباد گلستان سوسائٹی میں گولی لگنے سے 5 سالہ بچی دعا کامران دختر کامران سلطان زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق بچی کا والد اسلحہ صاف کر رہا تھا کہ اس سے گولی چلی، طارق روڈ سندھی مسلم سوسائٹی سگنل کے قریب نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 36 سالہ اختر علی ولد محمد دائود زخمی ہوگیا ۔