کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگھو پیر رمضان گوٹھ میں پولیس کی وردی میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران جاں بحق 16سالہ نوجوان حافظ روشم خان کی 20 دن بعد تدفین کے بعد مقتول کے گھر جا کر والد ڈاکٹر روئیداد خان اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، منعم ظفر خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پولیس کی نا اہلی و ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے،علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے شیریں جناح کالونی میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الوہاب خٹک کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔