کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گلبائی پل کے نیچے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 30 سالہ گلو ولد علی حسن جاں بحق اور 35 سالہ خالد ولد غلام رسول ز خمی ہوگیا ، کلفٹن بینظیر پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، دریخ اثنا برنس روڈ میں کام کے دوران دکان کی چھت سے گرکر 50 سالہ محمد اسلم ولد عبدالجبار جاں بحق ہو گیا ، رشید آباد میں گودام میں کام کے دوران مشین میں آنے سے 16 سالہ خمیسو ولد نصرا جاں بحق ہو گیا ۔