• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی موٹر وے پولیس نے جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی نے جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ موٹر وے پولیس کنٹرول روم نارتھ ریجن اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے ۔موٹر وے پولیس کنٹرول روم کا مقصد معلومات کی بروقت فراہمی ہے ۔اس موقع پر انعام غنی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ کنٹرول روم سے فیلڈ فارمیشن کی پیشہ ورانہ ورکنگ زیادہ موثر ہو گی ۔ڈرون کیمروں ، ہیلپ لائن اور باڈی ورن کیمروں کی لائیو سٹریمنگ کو کنڑول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ افسران کی یونیفارم پر 144باڈی ورن کیمرے نصب کر دیے گئے۔انھوں نے کہا جدید ترین ٹیکنالوجی اور رحجانات وقت کا اہم تقاضا ہے۔

اسلام آباد سے مزید