• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر آفیسر کی تعیناتی کیخلاف پی ڈی اے میں قلم چھوڑ ہڑتال

پشاور ( وقائع نگار) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیسرز ایسوسی ایشن اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی یونائیٹڈ ورکر یونین (سی بی اے) نے جونیئر آفیسر کی تعیناتی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی کیمپ لگاتے ہوئے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر اٹھارہ سکیل آفیسر کی تعیناتی کے خلاف پی ڈی اے ورکرز یونین نے پیر کے روز قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں صدر عبدالغفور اور مسعود صدیقی نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی پی ڈی اے کا عہدہ گریڈ بیس یا انیس کا ہوتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے گریڈ اٹھارہ کے جونیئر آفیسر کو تعینات کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں شروع کر دیئے ہیں اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود صدیقی کا کہنا تھا کہ جلد اس حوالے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا تاکہ جونیئر آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ابتدائی طور پر قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا اس وقت تک پی ڈی اے کے تمام امور بند رہیں گے دوسری جانب پی ڈی اے حکام کی ہڑتال کے باعث سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور سے مزید