• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے موجودہ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ راوی اربن پروجیکٹ غیرقانونی قرار دیدیا، کام روکنے کا حکم

حکومت کا گیم چینجر منصوبہ راوی اربن پروجیکٹ غیرقانونی قرار


لاہور(نمائندہ جنگ، اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے موجودہ حکومت کے گیم چینجر منصوبے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیدیتے ہوئے منصوبے پر فوری کام روکنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف درخواستوں منظور کرلیں، عدالت نے روڈا ایکٹ غیر آئینی قرار دیدیا، عدالت نے روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 غیر قانونی قرار دیدی.

عدالت نے لکھا کہ دفعہ چار آئین سے متصادم ہے، عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، روڈا ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہے، زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جا سکتی ہے.

روڈا زمین ایکوائر کرنے میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے، روڈا اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے، عدالت نے قرار دیا کہ 1894کے قانون کیخلاف ورزی کر کے زمین ایکوائر کی گئی، اراضی ایکوائر کرنے کا دفعہ 4 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے.

لاہور اور شیخوپورہ کے زمین ایکوائر کرنے میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے، روڈا اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے، درخواست گزاروں نے روڈا ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دینے اورکالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی.

عدالت کے روبرو وقار اے شیخ، شیراز ذکاء اورایڈووکیٹ جنرل احمد اویس و دیگران نے دلائل دیئے، عدالتی فیصلے کے بعد زمینداروں کی ایکوائر کی زرعی اراضی واپس ہو نے کا عمل شروع ہوگا اور عدالتی فیصلے کے بعد پراجیکٹ پر کام رک جائیگا۔

دریں اثنا پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ اپیل کیلئے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ موجود ہے ،حتمی مشاورت کے بعد فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔                                    

اہم خبریں سے مزید