• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ جنوری، 6721 افراد کا سپریم کورٹ پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر کا دورہ

اسلام آباد (عاصم جاوید) سپریم کورٹ کے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر پر سائلین کا اعتماد، صرف ایک ماہ میں 6,721 افراد نے مختلف سہولیات کیلئے سینٹر کا دورہ کیا، 1267 نئے مقدمات دائر، 1311 مصدقہ نقول جاری کی گئیں۔1267 نئے مقدمات دائر، 1311 مصدقہ نقول کا اجراء،عوام اور وکلاء برادری کا اطمینان کا اظہار، عام سائلین خصوصا معذور افراد کیلئے خصوصی اور جامع ماحول کی دستیابی پر عوام اور وکلاء نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فیسلیٹیشن سنٹر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کے وژن کے مطابق انصاف تک آسان رسائی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے قائم کیا گیا ، گزشتہ روز ​سپریم کورٹ کے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر (PFC) نے جنوری کے مہینے میں سائلین کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ​جنوری کے دوران 6,721 افراد نے مختلف سہولیات کیلئے سینٹر کا دورہ کیا،مجموعی طور پر 1,267 نئے کیسز دائر کئے گئے، جن میں 317 متفرق درخواستیں یعنی CMAs شامل ہیں، ​جلد سماعت کی 195 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 125کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دئیے گئے، ​تصدیق شدہ نقول کیلئے 1,415درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 1,311نقول جاری کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید