کراچی (رفیق مانگٹ) اے آئی بوم سے ایپل دباؤ میں، آئی فون کے منافع کو بڑا خطرہ، ایپل سپلائی چین میں برتری کھورہا ہے، اینویڈیا آگے، چپس اور میموری مہنگی، ایپل کے منافع پر براہِ راست اثر، اے آئی کمپنیوں کی جارحانہ خریداری، آئی فون پرزے مہنگے، چپس قلت و میموری قیمتیں چیلنج بن گئیں، ٹم کُک کا اعتراف، سپلائرز کا پلڑا بھاری، آئی فون کی لاگت بڑھنے کا خدشہ، کیا ایپل صارفین سے اضافی قیمت وصول کرے گا؟ ال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بوم نے ایپل کے منافع کے مارجن پر سنجیدہ دباؤ ڈال دیا ہے، کیونکہ اے آئی کمپنیاں چپس، میموری اور دیگر اہم پرزوں کے لیے زیادہ قیمت ادا کر کے سپلائی چین میں برتری حاصل کر رہی ہیں۔ و برسوں تک سپلائرز پر مضبوط گرفت رکھنے والا ایپل اب اس پوزیشن میں نہیں رہا کہ وہ قیمتیں اپنی مرضی سے طے کر سکے۔ خود ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کُک نے اعتراف کیا ہے کہ چپس کی فراہمی محدود ہو رہی ہے اور میموری کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں صارفین تک منتقل ہونے کا امکان ہے۔