• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ استعفیٰ دو، قابض میئر کرسی چھوڑو وفاق نہ صوبہ حل صرف با اختیار کراچی سٹی حکومت کے نعرے، لاکھوں مرد و خواتین کی شرکت، جینے دو کراچی مارچ کی جھلکیاں

کراچی (شکیل یامین کانگا) وزیر اعلیٰ استعفیٰ دو، قابض میئر کرسی چھوڑووفاق نہ صوبہ حل صرف با اختیار کراچی سٹی حکومت کے نعرے، لاکھوں مرد و خواتین کی شرکت،جینے دو کراچی مارچ کی جھلکیاں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام جینے دو کراچی مارچ میں شرکاء حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے نظر آئے، شرکاء نےسانحہ گل پلازہ، حکومتی نااہلی و مجرمانہ غفلت، ڈمپر و ٹینکر سے ہلاکتیں، اسٹریٹ کرائمز، انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی اور کراچی کے دیگر مسائل پر بھی بھرپوراحتجاج ،اس موقع پر مرد، خواتین، بزرگ ، بچوں، وکلاء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں دکھائی دیئےجوپارٹی پرچم اٹھائے مارچ میںآخر تک موجود رہے، شارع فیصل پر ”جینے دو کراچی کو، نہ وفاق نہ صوبہ حل صرف با اختیار کراچی سٹی حکومت،وزیر اعلیٰ استعفیٰ دو، قابض میئر کرسی چھوڑو“کے نعروں سے گونجتی رہی، اس موقع پر شرکاء نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، شارع فیصل نرسری پرسڑک کے دونوں جانب مارچ کے شرکاء موجود تھے، ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا، دونوںجانب خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے، نرسری بس اسٹاپ پر بالائی گزر گاہ کے اوپر اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں سے قائدین نے خطاب کیا، شرکاء شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں،ویگنوں، سوزوکیوں،ٹرکوں،کاروں اور موٹر سائیکلوں پرشارع فیصل پہنچےیہ سلسلہ جلسہ کے اختتام تک جاری رہا،شاہراہ فیصل پر سڑک کے دونوں طرف خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے،اسٹیج پر ایک بڑا بینرز لگا ہوا تھاجس پر تحریر تھاکہ جینے دو کراچی کو، دائیں جانب نہ وفاق نہ صوبہ حل صرف بااختیار شہری حکومت اوربائیں جانب Karachi city govt, The only solution تحریر تھا،اسٹیج پر قومی پرچم اور جماعت اسلامی کے جھنڈے بھی لگائے گئے تھے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں مارچ کا آغاز بلوچ کالونی پل سے ہوا اور شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے نرسری بس اسٹاپ پر پہنچے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اسٹیج آمد پر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور پرجوش نعرے لگائے گئے، حافظ نعیم الرحمن کی دعا پر مار چ کا اختتام ہوا۔
اہم خبریں سے مزید