• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک کی xAI کا تجارتی راز چرانے کا دعویٰ ناقابلِ یقین قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کی xAI کا تجارتی راز چرانے کا دعویٰ ناقابلِ یقین قرار، وفاقی جج نے عندیہ دیا کہ کیس خارج ہونے کا امکان، xAI کو اوپن اے آئی کیخلاف مقدمے میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ایک وفاقی جج ریٹا لن نے عندیہ دیا ہے کہ ایلون مسک کی اے آئی کمپنی xAI کی جانب سے سیم آلٹمین کی قیادت میں چلنے والی اوپن اے آئی کے خلاف دائر مقدمہ خارج کیا جا سکتا ہے، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اوپن اے آئی نے xAI کے تجارتی راز چُرا کر اے آئی ٹیکنالوجی میں غیر منصفانہ فائدہ حاصل کیا۔ جج کے مطابق xAI یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ اوپن اے آئی نے جان بوجھ کر تجارتی راز حاصل کیے یا استعمال کیے، حالانکہ کچھ سابق xAI ملازمین کے سورس کوڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزامات موجود ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کی بھرتی کو غیر منصفانہ مقابلہ قرار دینے کے لیے کوئی ٹھوس بنیاد پیش نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید