• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کے گھر پر پولیس گردی حکمران ٹولہ اخلاقی، سیاسی اور آئینی طور پر دیوالیہ ہو چکا، ناصر عباس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پر پنجاب میں فارم 47 کی پیداوار فسطائی ٹولہ اور ان کے ہینڈلرز کی جانب سے کی گئی پولیس گردی، چادر اور چار دیواری کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، افسوسناک واقعہ اس حقیقت کا کھلا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران ٹولہ اخلاقی، سیاسی اور آئینی طور پر مکمل دیوالیہ ہو چکا ، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ن لیگ کی فسطائی حکومت کی سرپرستی میں ایک سیاسی مخالف کے گھر پر کیا گیا وحشیانہ حملہ ہے، جو کسی ایک فرد یا خاندان تک محدود نہیں بلکہ آئینِ پاکستان، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر براہِ راست وار ہے، ایک بزرگ، بیمار اور باوقار سیاسی شخصیت کے گھر پر دھاوا بولنا طاقت کی علامت نہیں بلکہ خوف، بوکھلاہٹ اور اخلاقی شکست کا واضح اعلان ہے۔
اہم خبریں سے مزید