• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عذاب بنا ہوا ہے، فضل الرحمٰن

جوہانسبرگ(آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
اہم خبریں سے مزید