اسلام آ باد ( راناغلام قادر )پولیس سروس کے افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان کے مزید 7افسران کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ہے، افسران کو اے ایس پی سے ترقی دے کر ایس پی بنا دیا گیا، ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی تھی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے اے ایس پی عبداللہ عمران کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی مجیدہ پروین ہالیپوٹو کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی راحیلہ اقبال کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی عبدالحمید کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی محمد شاہ رخ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور اے ایس پی علی رضا کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اے ایس پی اسامہ امین چیمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔