• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز صدر کا یو آن کو عالمی ریزرو کرنسی بنانے کی خواہش کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے چائنیز کرنسی ’’یو آن‘‘ کو عالمی ریزرو کرنسی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو ایک ایسی مضبوط کرنسی تشکیل دینا ہوگی جو بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کی منڈیوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو اور ریزرو کرنسی کا درجہ حاصل کرے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ خیالات انہوں نے ہفتے کے روز کمیونسٹ پارٹی کے نظریاتی جریدے چیوشی میں شائع ہونے والے ایک تبصرے میں پیش کیے۔ صدر شی کے مطابق چین کو ایسی مالی بنیادیں استوار کرنا ہوں گی جو ایک طاقتور کرنسی کو سہارا دے سکیں، جن میں مؤثر مانیٹری نظم و نسق کے حامل مضبوط مرکزی بینک، عالمی معیار کے مالیاتی ادارے اور ایسے بین الاقوامی مالیاتی مراکز شامل ہیں جو عالمی سرمایہ کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں اور عالمی قیمتوں پر اثرانداز ہوں۔ چائنیز قیادت طویل عرصے سے یو آن (رنمینبی) کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم مبصرین کے مطابق یہ بیانات صدر شی کی جانب سے ایک مضبوط کرنسی کے تصور کی اب تک کی سب سے واضح صورت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید