• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ کا گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔ ا جے پال سنگھ بنگا نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادت کی اور بعد ازاں لنگر خانے میں کھانا تناول کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، صوبائی وزیر و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔گردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق اور ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی نے معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادت کی اور بعد ازاں لنگر خانے میں کھانا تناول کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ صدر ورلڈ بینک کی گردوارہ سری پنجہ صاحب آمد سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کرتا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید