• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کے مریض دل کی بیماری سے کیوں مرتے ہیں؟ سائنس دانوں کو پتہ چل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گردوں کے مریض دل کی بیماری سے کیوں مرتے ہیں؟ سائنس دانوں کو پتہ چل گیا۔ گردہ و دل کے درمیان خطرناک حیاتیاتی رابطہ بے نقاب، بیمار گردے دل کیلئے زہریلے ننھے ذرات خارج کرتے ہیں۔ گردوں کی شدید بیماری میں مبتلا نصف سے زائد افراد کو دل کے مسائل لاحق ہو جاتے ہیں، سائنس دانوں نے بالآخر اس معمہ کی ممکنہ وضاحت تلاش کر لی ہے کہ گردوں کی دائمی بیماری کے مریضوں میں دل کی ناکامی کا خطرہ کیوں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ سائنسی جریدے Circulation میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق بیمار گردے نہایت چھوٹے ذرات خارج کرتے ہیں جو براہِ راست دل کے لیے زہریلے ثابت ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ورجینیا کی پروفیسر اُوٹا ایرڈبرگر کے مطابق تحقیق کا مقصد گردے اور دل کے درمیان موجود اس باہمی رابطے کو سمجھنا تھا، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ دونوں اعضا کے درمیان مخصوص سالمات پیغام رسانی کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید