• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جنوری میں آگ لگنے کے 29 واقعات، 76 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں ماہ جنوری میں آگ لگنے کے29 واقعات میں2 بچوں اور 8 خواتین سمیت 76 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ سمیت 24افراد زخمی ہوئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2026 کو لانڈھی میں ٹھند کی وجہ سے آگ سیکھتے ہوئے جل کر ایک شخص جاں بحق ہوا، جنوری کو ہاکس بے کے قریب کام کے دوران آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا، کورنگی میں آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہوا،17 جنوری 2026 کو گل پلازہ میں لگنے والی آگ میں8 خواتین اور 1 بچہ سمیت 72 افراد جاں بحق ہوئے اور 20 افراد زخمی ہوئے ۔ 22 جنوری کو موسمیات کے قریب کام کے دوران آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ 26 جنوری کو ملیر کھو کر پار میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔28 جنوری کو گلستان جوہر میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بھی آگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
اہم خبریں سے مزید