کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے اسرائیلی فوجی ٹھیکیدار کو AI میں مدد دی، سابق ملازم کا الزام، اپنی ہی اخلاقی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی گئی، ڈرون کی نگرانی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ممکن ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک سابق ملازم کی جانب سے SEC میں دائر کردہ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے اپنی اخلاقی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی ٹھیکیدار کو مدد فراہم کی، جس کے ذریعے ڈرون کی نگرانی والی ویڈیو میں AI کا استعمال ممکن ہوا۔