کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بلوچستان میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے امن و استحکام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل کھلی بربریت اور انسانیت دشمنی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد کسی نظریے یا جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی اخلاقی شکست ہےشرجیل انعام میمن نے سیکیورٹی فورسز کی غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ہماری فورسز کا بلند مورال دشمن کے لئے واضح پیغام ہے۔