سکھر ( بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی نے جھوٹ بولا اور اس کے کھیل میں ہم پھنس گئے، جس نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھوں گھر دینے کی بات کی تو میں بھی پھسل گیا تھا، لیکن ایسا ہوا نہیں، الٹا مہنگائی بڑھ گئی ہے، 1200 والی یوریا کھاد کی بوری آج 3000 میں نہیں مل رہی ہے، گیارہ فیصد زراعت کی پیداوار ہوگئی تھی، لیکن اب مائنس میں ہیں،کسانوں کو گندم کے دوسرے صوبوں میں 1800 لیکن سندھ میں 2000 روپے دیئے گئے، ہم نے جو عوام سے وعدے کیے وہ پورے کیے، ہم نے بنیادی طور پر ملک کو مضبوط کیا انہوں نے کمزور کیا، وہ سنگرار کے علاقے میں سردار زاہد حسین شاہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔