• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے قوم کو اچھے دنوں کی نوید دی ہے،اعجازعالم آ گسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو دوبارہ بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے قوم کو اچھے دنوں کی نوید دی ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ملکی معیشت کی صورتحال اور کرپٹ ٹولہ کی حقیقت آشکار کرتے ہوئے قوم کو اچھے دنوں کی نوید دی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ملکی ترقی دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیا کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی، یہ سب سمجھ لیں کہ اب انکے جھوٹے پراپیگنڈہ میں کوئی نہیں آ نیوالا۔