• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او میپکو آج آن لائن کچہری لگائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار خان جنوبی پنجاب کے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے آج آن لائن کچہری لگائیں گے، وہ میپکوہیڈ کوارٹر میں 11جے تا ایک بجے دن 9آپریشن سرکلوں کے صارفین کی شکایات سنیں گے، ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے 13اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، خانیوال، لودہراں، بہاولپور، وہاڑی، پاکپتن، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے صارفین اپنے مسائل کیلئے 061-9220217 یا 061-9220313پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ملتان سے مزید