کراچی (جنگ نیوز) راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعہ راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں پیش آیا ۔ سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔