• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر امجد ملک سے مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات

راچڈیل ( ہارون مرزا ) مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے مسلم لیگی وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں راجہ عابد ،جہلم سے رشید بٹ، برنلے سے چوہدری سکندر، بلیک برن سے چوہدری مظہر شامل تھے ۔ملاقات میں ملکی حالات ، کالم نگاروں کی فلاح و بہبود اور آزاد میڈیا کی پر گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔تارکین وطن کے مسائل اور ان کے حل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔بیرسٹر امجد ملک نے وفد کے ارکان کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور چوہدری سکندر کی شاعری کو سراہا۔چوہدری سکندر نے آخر میں اپنا کلام پیش کیا۔ 
یورپ سے سے مزید