• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ نے ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کردیا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ غیر محفوظ اور غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے یونٹ سیل کئے جائیں وہ ڈویژنل سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی،ڈی سی ملتان نے کہا کہ ناقص سلنڈر اور یونٹ بنانے والی ورکشاپس کو بھی سیل کرینگے ،اجلاس میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات و تجاویز بھی پیش کی گئیں ، قبل ازیں کمشنرنے علی الصبح شاہین مارکیٹ، ریلوے پارک کا دورہ کیا،انہوں نے یونین کونسل 28، 30 کے ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ لی، واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل و مرمت کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ گلیوں میں ٹوٹی ٹف ٹائلز تبدیل و مرمت کی جائے ، پی ایچ اے ریلوے پارک میں خواتین کیلئے بینچ رکھے، لوہا مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ملتان سے مزید