• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہر کا دورہ کر کے مختلف یوسیز میں صفائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آپریشن سٹاف اور سنیٹری ورکرز سے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری ’’میرا کوڑا میری ذمہ داری‘‘ کا سلوگن اپناتے ہوئے اسے کوڑا دان تک پہنچائیں۔ کنٹرول روم کے ذریعے ورکرز کی سخت نگرانی کر کے غفلت کے مرتکب سٹاف کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید