• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تاجروں کو افغانستان سے بھتے کی کالز میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستانی تاجروں کو بھتے کی فون کالز میں اضافہ ہوا ہے ، تاجروں کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی اور ڈاکٹروں کوبھی بھتے کے لیے فون کالز آتی رہتی ہیں، امریکی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی تاجر تاجر افضل علی (فرضی نام) اور اس کے اہلِ خانہ کو کئی روز تک افغانستان سے بھتے کی کالز نے پریشان رکھا۔

یہ فون کال کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مہمند شاخ سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما کی تھی۔ جنہوں نے افضل علی سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

افضل علی کا تعلق بھی پاکستان کے سرحدی ضلع مہمند سے ہے جو کراچی شہر میں 1960 سے لکڑی اور ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ افضل 2011 کے وسط سے اب تک کم ازکم 14 مرتبہ ٹی ٹی پی کو لگ بھگ 85 لاکھ روپے بھتے کے طور پر دے چکے ہیں۔

امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے افضل نے بتایا کہ ضلع مہمند کے ایک عالمِ دین کے توسط سے واٹس ایپ کالوں پر ٹی ٹی پی کے علاقائی نچلی سطح کے کمانڈروں سے بات چیت کے بعد معاملات پانچ لاکھ روپے پر طے پائے۔

اہم خبریں سے مزید