• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عبدالرؤف کے انتقال سے پیدا خلا دیر سے پُرہوگا، چوہدری منیر وڑائچ

پیرس(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے کہا ہے کہ چوہدری عبد الرؤف مرحوم کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے پر کرنے میں وقت لگے وہ انتہائی ملنسار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔پاکستان نژاد معروف کاروباری شخصیت ،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الرؤف ڈوگہ جو گزشتہ دنوں سپین کے شہر بارسلونا میں وفات پا گئے تھے ،ان کی میت آبائی گاؤں ڈوگہ لائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔جن میں مقامی اور اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔نماز جنازہ میں چوہدری ممتاز پکھووال ،چوہدری سجاد احمد ڈوگہ ۔ میاں افتخار احمد ،چوہدری اکرم وسن ،چوہدری ناصر ہرل ۔ جاوید بٹ منگووال فرانس کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

یورپ سے سے مزید