• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اسپین کا صوبہ اندلس میں تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل

بارسلونا(جواد چیمہ )پاکستان تحریک انصاف ریجن اندلس کے زیر اہتمام تنظیم سازی کے سلسلہ میں اسپین کے شہر سیویا میں تقریب کا انعقاد زیر صدارت محمد شیراز بھٹی کیا گیا ،جس میں ریجن اندلس سے پی ٹی آئی کے ممبران و کارکنان نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سید حنین ذکوان شاہ نے حاصل کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے- تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر شرکا تقریب احتراماً کھڑے رہے۔ صدر پاکستان تحریک انصاف اسپین محمد شیراز بھٹی،صدر پی ٹی آئی ریجن اندلس راجہ غلام عباس،صدر پی ٹی آئی اسپین ریجن میڈرڈ زاہد قیصر صدیق،سینئر رہنما پی ٹی آئی اسپین رانا اختر خان،نائب صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری عاصم ریاض گجر،نائب صدر پی ٹی آئی ریجن اندلس محمد وسیم،سیکریٹری سوشل میڈیا پی ٹی آئی اسپین ریجن اندلس عرفان یونس اور دیگرنے خطاب کیا۔ تقریب میں صوبہ اندلس میں تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں راجہ غلام عباس کو ریجن اندلس کی قیادت دی گئی ہے دیگر میں محمد وسیم ارشاد کو نائب صدر پی ٹی آئی اسپین،یاسر رشید آرگنائزر ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،شہزاد شوکت کوارڈینیٹر ریجن اندلس،عرفان یونس سیکریٹری سوشل میڈیا ریجن اندلس،کاشف جاوید ڈپٹی آرگنائزر ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،راجہ قاسم جمیل سیکریٹری یوتھ ونگ ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین،سید ندیم عباس ڈپٹی سیکریٹری یوتھ ونگ ریجن اندلس پی ٹی آئی اسپین نے اپنے نوٹیفیکیشن صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی سے وصول کیے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اسپین کی مرکزی قیادت کی طرف سے انکو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تمام عہدیداران مل کر پارٹی کو صوبہ اندلس میں مضبوط کرینگے۔

یورپ سے سے مزید