• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیاڑی گاؤں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ، مزید 350مسمار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے نواحی علاقے موضع میرا بیری میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع سنیاڑی گاؤں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ر کھا ۔ آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر 350سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ سنیاڑی کے علاقے میں گزشتہ تین دنوں سے جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 550 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے جسکے نتیجے میں قبضہ مافیا سے تقریباً 800 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرالی گئی۔
اسلام آباد سے مزید