• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے بروقت حل کیلئےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال کردیا ،صوبائی وزیر زراعت

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں اجلاس ہوا۔ وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طورپر فعال کردیا گیاہے تاکہ مقامی سطح پر مسائل بروقت حل ہوسکیں۔ آئندہ ہر 15روز بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔