• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی شہربھرمیں کارروائیاں ، 30ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے30 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اکبر کو گرفتار کر کے 22کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ملزم محمد اکبر کو گجو ہٹہ سے چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم جاویدسے 10لیٹرشراب،ملزم عمران سے 5لیٹر ،بستی ملوک پولیس نے ملزم رمضان سےایک بوتل شراب،ملزم محمد جاوید سے10لیٹر شراب،سٹی شجاعباد پولیس نے ملزم اکبر سے22کلو چرس ، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم محمد یارسے120 گرام چرس،ملزم احمدسے20لیٹرشراب،پاک گیٹ پولیس نے ملزم افتخارسے260گرام چرس ،مظفرآبادپولیس نے ملزم ساجدسے220لیٹر شراب ، ملزم نورسے220گرام چرس،ملزم عبدالوحید سے 1470گرام چرس ،ممتازآباد پولیس نے ملزم قربان علی سے4لیٹرشراب ،کوتوالی پولیس نے ملزم ارسلان سے5لیٹرشراب ، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم دلدارعلی سے20لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سیتل ماڑی پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے پسٹل تین گولیاں،گلگشت پولیس نے ملزم آصف سے پسٹل دوگولیاں،مخدوم رشید پولیس نے ملزم ذیشان سےپسٹل ایک گولی برآمد کرلی۔ تھانہ مظفر آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 03ملزمان گرفتار، ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس اور 240لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں الکوحل/ شراب قبضے میں لیکر 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سیتل ماڑی پولیس نے خاتون کوتشددکانشانہ بناکر ہزاروں روپے کی نقدی چوری کرنے کے الزام میں چارافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلگشت پولیس نے موٹرسائیکل پرجعلی نمبرپلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کوقتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں الپہ پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گلگشت پولیس نے 6نمبرچونگی پر نجی پلازہ کی پارکنگ اسٹینڈ پر سرکاری عملہ سے بدتمیزی اورکارسرکار میں مداخلت کے الزام میں 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید