لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ، بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پیر سے تین ہفتے ٹرائل کا سامنا کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد اور بانی الطاف حسین پیر 31 جنوری سے کنگسٹن کراؤن کورٹ میں کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کی جانب سے لائے گئے نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں تقریباً تین ہفتوں کے لیے ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اکتوبر 2019 میں الطاف حسین پر ان کی متنازع تقریر سے متعلق ایک مقدمے میں دہشت گردی کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی جو 22 اگست 2016 کو برطانیہ سے پاکستان میں ان کے سپورٹرز کو براہ راست نشر کی گئی تھی۔