• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اطہر من ﷲ کی طبیعت بدستور خراب، کاز لسٹ پانچویں روز بھی منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ناسازی طبیعت کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کی کاز لسٹ جمعہ کو پانچویں روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو کھانسی اور سینے میں تکلیف ہے جس کا اظہار انہوں نے چند روز قبل ایک مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کیا اور یہ بھی تصدیق کی کہ انہیں کورونا نہیں ہوا ، کوویڈ 19 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست ، بول چینل کی جانب سے جنگ گروپ پر توہین مذہب کے الزامات پر پیمرا سے ہوئے جرمانوں کے خلاف اپیل سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہونا تھی تاہم کاز لسٹ منسوخی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت کی خرابی کے باعث سوموار سے چھٹیوں پر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید