• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک اضافے کا خدشہ


اسلام آباد( این این آئی)ملک میں اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھا ئویا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہوگا۔ 

اہم خبریں سے مزید