• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادار خاندانوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہےہیں، وزیر خوراک

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غریب اور نادار خاندانوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مربوط پالیسی متعارف کرانے کے لئے کاوشیں کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے نئے وجاری منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ھدایت کی کہ محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام امور کو بالخصوص گوداموں کے نظام کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کے لئے کام مزید تیز کی جائے اور اسے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ھدایات دیں کہ تمام اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کی کڑی نگرانی بھی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عاطف خان نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو احکامات دی کہ ضلعی سطح پر افسران مارکیٹ میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی ورمارکیٹ میں چکن، گوشت، پھل، سبزی وغیرہ سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔ اس موقع پر وزیر محکمہ خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کو ہر قسم ریلیف دینا ہے، اس مقصد کے لئے پہلی فرصت میں محکمہ خوراک میں ڈیجیٹائز یشن سمیت ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے اقدامات مذید تیز کی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی، اور شفافیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے اس لئے محکمے کے افسران اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے عوام کو اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔
پشاور سے مزید