بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چینی فوج نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں امریکا اور جاپان جتنی زیادہ مداخلت کریں گے، اتنے ہی زیادہ پریشان رہیں گے۔ ادھر وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے تائیوان کے معاملے میں دونوں ممالک کے پروپیگنڈے اور ان کے دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا دعویٰ ہے کہ چین بین الاقوامی نظام کے لیے خطرہ ہے اور اسے تباہ کرنے والا ہے۔ کیان نے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں امریکااور جاپان کی اس طرح کی مداخلت اور اسے بدنام کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے کی وہ سخت مخالفت کرتے ہیں۔