اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کیخلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔