• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں قائم جان ہاپکنز یونیورسٹی کا تیار کردہ سرجن روبوٹ نے پہلی بار مکمل خودکار طور پر چار کامیاب آپریشن کرکے سرجری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔یہ چاروں آپریشنز تجربے کے طور پر ایک جانور پر کیے گئے ۔ان کے بعد یہ اُمید پیدا ہوئی ہے کہ یہ سرجن روبوٹ جلد ہی انسانوں کے خود کار آپریشن کرنے لگیں گا ۔ماہرین کے مطابق یہ صرف روبوٹ نہیں بلکہ روبوٹ بازو، تھری ڈی کیمروں، حساسیوں (سینسرز) اور خصوصی الگورتھم پر مشتمل ایک بھرپور نظام ہے ۔جسے’ ’اسمارٹ ٹشو آٹونومس روبوٹ‘‘ یا مختصراً اسٹار (STAR) کا نام دیا گیا ہے۔

تقریباً پانچ سال تک مسلسل بہتر بنانے کے بعداب اسٹار اس قابل ہوگیا ہے کہ کسی بھی قسم کی انسانی مداخلت یا رہنمائی کے بغیر، مکمل خودمختار انداز میں آپریشن کا پیچیدہ عمل انجام دے سکے۔اس میں مطلوبہ مقام پر کھال کو کاٹنے، متعلقہ اندرونی حصے کرنے اور سب سے آخر میں وہ مقام بند کرنے تک، وہ تمام مراحل شامل ہیں جو سرجری کے تحت آتے ہیں۔

اس کی درستی آزمانے کےلیے یکے بعد دیگر چار جانوروں میں چھوٹی آنت کے آپریشن کیے گئے جن کےلیے کھال پر چھوٹے سے حصے پر چیرا لگا کر آلاتِ جراحی اندر داخل کیے گئے اور مختصر سے حصے کا آپریشن کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ نے انسان سر جنز کے مقابلے میں بہتر نتائج دئیے ۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید