• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بال جتنی باریک چیز یں اُٹھانے والا’’حسا س روبوٹ‘‘

نارتھ کیرولینا کےماہرین نے انتہائی حساس روبوٹ بنایا ہے جو انسانی بال کے برابر باریک چیز یں اُٹھا سکتا ہے ،علاوہ ازیں یہ انڈے کو تھوڑے بغیر اس کی زردی بھی نکال سکتا ہے ۔ یہ روبوٹ مضبوط، لچکدار اور انتہائی حساس ہے۔ ماہرین کے مطابق نرم روبوٹ اور بایومیڈیکل ٹیکنالوجی میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسے جاپانی فن کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس قدیم فن کو ’’کائری گامی‘‘ کہا جاتا ہے۔کائری گامی میں دو جہتی ساخت یا مواد کو اس طرح موڑا جاتا ہے کہ وہ تھری ڈی یعنی سہ رخی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس کے لیے خاص مواد کی یکساں پٹیاں کاٹی گئی ۔ 

اس میں دو جہتی مواد نیچے سے گول ہوجاتا ہے اور تھری ڈی رخ اختیار کرلیتا ہے۔اس پر کام کرنے والے ایک اور سائنسداں یاآوئے ہونگ کے مطابق اگر آپ جان لیں کہ آپ کو کس طرح کی تھری ڈی ساخت درکار ہے تو درست دو ابعادی موادسے اسے بنایا جاسکتا ہے۔ اسے کنٹرول کرنے کےلیے پٹیوں کو کھینچا اور سکیڑا جاتا ہے اور یوں وہ خاص شکل اختیار کرلیتا ہے۔

لیکن یہ پورا طریقہ بہت سادہ ہے اور بنانے میں بھی بہت آسان ہے۔ اس طرح انسانی سرجری میں نرم روبوٹ کو لاتعداد طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پھر انہیں ہڈیوں وغیرہ کی حرکات پر بطور پلاسٹر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس طرح اس کو کئی طریقوں سے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید