• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل سے ٹریفک اور ادیگر منیجمنٹ کے اجلاسوں میں پلاننگ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی موثر حکمت عملی نہیں مرتب کی گئی ، تفصیلات کے مطابق پیر کو حسن اسکوائر پل بند کیے جانے سے بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور ا سٹیڈیم روڈ کے اطراف اور شہر کے دیگر علاقے بھی ٹریفک جام سے متاثر ہوئےجس کے باعث شہری اذیت اور پریشانی میں مبتلا رہے ، ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچ سے قبل پیر کی شام کو ہی حسن اسکوائر پل بند کردیا گیا جس کے باعث غریب آباد سے حسن اسکوائر جانے والی دونوں سٹرکوں کے علاوہ مین یونیورسٹی روڈ سے جیل چورنگی جانے والی سٹرک ، شہید ملت رڈ، ٹیپو سلطان روڈ، خالد بن ولید روڈ ، بلوچ کالونی پل ، کورنگی کاز وے سمیت دیگر شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے ،ٹریفک پو لیس حکام کے مطابق شام کے اوقات میں دفاتر اور دیگر کاموں سے واپس گھر جانے والی گاڑیوں کے غیر معمولی دباؤ سے ٹریفک جام ہو تا ہے ، تاہم مذکورہ شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکار موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرانےمیں مصروف رہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل سے ہی پولیس کے مختلف شعبوں کی جانب سے انتطامات کی بارہا خبریں جاری کی جاتی رہی ہیں،جبکہ س صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی موثر حکمت عملی نہیں مرتب کی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید