کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیراہتمام نماز عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح(پولوگراؤنڈ) میں منعقد ہوگا جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں، نماز عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، اسلامی ممالک کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب عوامی نمائندے، اعلیٰ سرکاری افسران اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرے گی، داخلی و خارجی راستوں کی تزئین، وضو کی سہولت، جراثیم کش ادویہ اور خوشبو کا اسپرے، صفائی اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔