• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے معمار موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈا کو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے معمار موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈا کو ہلاک ہوگئے،پولیس نے ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے معمار موڑ کے قریب سیکیورٹی پر تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی 2 ڈکیتوں کو گرفتارکرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں ہلاک ہوگئے، ترجمان ایس ایس یو کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے شہری کی جانب سے معمار موڑ پر تعینات ایس ایس یو کمانڈوز کو اطلاع دی گئی،ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،ہلاک ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید