کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی جیل ملیر سے فرارہونے والے مزید 3 قیدیوں کوگرفتارکرلیا گیا،جیل حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی، 122قیدی ابھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،رضا کارانہ طور پر واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت برتی جائے گی ،فرار ہونے والے قدیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پرچھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔