اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کا فیصلہ (آج)منگل سنائے گی، چیف جسٹس گلزار احمد (آج ) منگل کو اپنے آخری دن ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔
سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، بلدیاتی اختیارات کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھا.
عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے درخواستیں 2017 میں دائر کی تھیں۔