اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے چین، روس اور قزاقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی ہے کہ خبروں میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی امور ڈویژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا پلان بنایا ہے وضاحت کی جاتی ہےکہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈویژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا پلان ہے۔