• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA، شوگر اسکینڈل اور شہباز فیملی کی پوری تحقیقاتی ٹیم تبدیل

لاہور ( نمائندہ جنگ) شوگر اسکینڈل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو تبدیل کر دیا گیا پوری ٹیم کو لاہور سے کراچی زون رپورٹ کرنے کے احکامات جار ی کردیئے گئے۔

9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو کراچی رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق حتمی مراحل میں تبدیلی سمجھ سے با ہرہے۔

 ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفیٰ دینے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے نے معروف اور اہم ترین کیسوں جن میں شوگر اور منی لانڈرنگ کے کیس بھی شامل ہیں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کر دیا گیا تبدیل ہونے والوں میں جہانگیر ترین اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کے تفتیشی افسر ان بھی شامل ہیں مجموعی طور پرایف آئی اے میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کئے گئے۔

تبدیل ہونے والوں کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی کے سپرد کر دی گئی ایف آئی اے لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان جو شہباز شریف حمزہ شہباز اور سابق ڈی جی بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کا بھی حصہ ہیں۔

تبدیل ہونیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمائد ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسز کی تحقیقات میں شامل تھے ۔

اہم خبریں سے مزید